پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندی قبول نہیں،اس پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیے ،ہم کوشش کریں کہ کوئی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ نہ کرے۔
ہماری کمیٹی کے ممبران بانی پی ٹی آئی یا شاہ محمود قریشی سے بھی ملنا چاہیں گے ،حکومتی کمیٹی کے ارکان بھی نواز شریف سے ملنا چاہیں گے۔
اگر گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہے تو کچھ سیاسی چیزیں ہم درگزر کر سکتے ہیں ،ان مذاکرات کی منظوری بھی بانی پی ٹی آئی نے دی ہے ،نواز شریف کو سب سے زیادہ سسٹم کا تجربہ ہے۔
آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر مملکت بنے ہیں ،یہ رہنما نئی نسل کو کچھ تو دیں ،اس ملک نے ان سب کو بہت عزت دی ہے ،پاکستان کی قومی سلامتی پر پاکستانی بن کر بات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ٹرمپ کے نیچے ان کی انتظامیہ نیوٹرل رہے گی ،امید ہے جو غلطی جوبائیڈن سے ہوئی وہ دوبارہ نہیں ہو گی ۔









