0

انسانی حقوق بارے اپنی عالمی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں ،پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

فوجی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے۔

پاکستان کا قانونی نظام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی ضمانت دیتاہے،پاکستان قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے فروغ کیلئے تعمیری مکالمے پر یقین رکھتا ہے۔

عالمی شراکت داروں بشمول یورپی یونین کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،یہ فیصلے پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون  اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply