0

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آ رہی، دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات سے قوم میں ایک نئی روشنی پیدا ہو گی، مذاکرات کو مذاق کی رات نہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیلیں آباد اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے جیلوں کے دروازے کھلیں اور جوڈیشل کمیشن بنے۔ مجھ پر اتنے کیسز بنا دیئے گئے کہ زندگی سے اکتاہٹ پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو معافی دی جائے، حکومت اس وقت عالمی دباؤ کا شکار ہے یہ نہ ہو معیشت مزید بیٹھ جائے، حکومت کے ساتھ عوام نہیں ، اسٹاک ایکسچینج کے بجائے کسی ریڑھی والے سے حالات پوچھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply