وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے متعدد جرگے منعقد کیے گئے ہیں، کرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں۔
حکام ن بتایا کہ علاقے میں رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جا رہی ہے ، پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اسپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سڑک کو محفوظ بنانے پوسٹیں قائم کی جائیں گی ، فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔
کابینہ کا بتایا گیا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا جائے گا، یکم فروری سے کرم کے علاقے میں قائم مورچے بھی مسمار کئے جائیں گے۔









