وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے نقصانات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے ،اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے،آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔
احتجاج کےباعث برآمدا ت میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے3ارب کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صرف وفاق کا یومیہ نقصان190ارب روپے ہے، صوبائی نقصانات زیادہ ہیں۔