0

وفاقی وزیراطلاعات کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ،صورتحال کا جائزہ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،صورتحال کا جائزہ لیا ، پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے لوگ خود جاکر پولیس کی گاڑی میں بیٹھ رہےہیں،پنجاب سے عوام احتجاج کے لیے نہیں نکلے،اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں راستے بند اورکچھ میں کھلے ہیں۔

تحریک انصاف صرف انتشار کی سیاست چاہتی ہے،تحریک انصاف والے چاہتےہیں این آر او دیاجائےمگریہ ہمارا کام نہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے یہ لوگ احتجاج کررہےہیں۔

احتجاج اس وقت کیا جارہاہے جب بیلاروس کے صدر پاکستان آ رہےہیں،اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،اسلام آباد میں جو بھی آئے گا وہ گرفتار ہوگا۔

معیشت بہتر ہورہی ہے یہ لوگ امن خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں،وزیرداخلہ تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہےہیں،تحریک انصاف خود اختلافات کا شکار ہوگئی ہے،انہیں احتجاج خیبرپختونخوا میں کرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply