ذرائع کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ اس دوران شہر کے مختلف گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں آپریشن کے دوران 70 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ کوہسار کی حدود سے 60 کے قریب گرفتاریاں ہوئیں۔
تھانہ بارہ کہو کی حدود سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے35، تھانہ سنگجانی کی حدود سے 45 کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان مختلف علاقوں سے جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باعث کسی بھی شخص کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔









