وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ملک کے مفاد میں ہے۔
وزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، حکومتی جائزے کے مطابق پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال پر کامیابی کا کوئی چانس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان تین صوبوں سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں ملے گی، دو تین روز میں ان کا معاملہ حل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کروںگا، ہماری طرف سے موقف ہے سیاسی مذاکرات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ہو سکتی ہے،ان کی رہائی میں جتنی تاخیر ہوگی اتنی ہی ملکی معیشت بہتر ہوگی۔









