0

راولپنڈی، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 3 فتنہ الخوارج ہلاک، 2 فرار

راولپنڈی، چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک نامعلوم دہشت گرد ہلاک، 2 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر ،رائفلیں ،بم ، اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply