0

امریکی سینٹرل کمانڈ جریدے کا آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مضمون میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا، امریکی جریدے نے لکھا کہ جنرل سید عاصم منیر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

جنرل سید عاصم منیرکی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا گیا اور کہا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فتنہ الخوارج کیخلاف وسیع آپریشن ہوئے۔

جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں 22ہزار 409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز ہوئے،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 398 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ریاست کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا۔

جنرل عاصم منیر کے مطابق پاکستان شہریوں کی حفاظت کیلئے دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کرے گا،مضمو ن میں آرمی چیف کے دہشت گردی پر مؤقف،ففتھ جنریشن وارفیئرپرروشنی ڈالی گئی۔جریدے میں آرمی چیف کے جارحیت کے جواب کی صلاحیت،سماجی اور اقتصادی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے آرمی چیف کے بارے میں لکھاجانے والا یہ مضمون غیر معمولی اشاعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply