پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔پاک قطر بحری جہازوں کے مابین مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔
قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارآنہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔









