0

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے 3 مقامات تجویز کر لیے ہیں ، جس کیلئے انتظامیہ کو درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں راولپنڈی جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور بھاٹا چوک میں سے کسی ایک جگہ پر جلسہ کے لیے اجازت مانگی ہے، ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے قیادت کو 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply