عظمی بخاری نے پی ٹی آئی قیادت اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے، اس سے دو ہاتھ آگیآپ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا،جن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے ہیں، مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کیغنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کیخلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے آنسو بہانے ہیں، 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔









