0

رؤف حسن کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو تعینات کیا گیا ہے،سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

شعیب شاہین کو بطور قائم مقام سیکرٹری اطلاعات علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم ،نعیم حیدر پنجوتھا اور تیمور جھگڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو رواں ہفتےمرکزی سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply