0

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزری فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اورمعاشی عدم استحکام ہے، انہوں نے اب عدالتی عدم استحکام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں ، یہ دونوں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی، ڈیجیٹل دہشتگردی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، الیکشن میں کسی کا نشان مچھلی ، کسی کا کدو تھا، پھر بھی ہم جیتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ قوم کھڑی ہے، دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھ رہی ہے ،رؤف حسن کو فوری رہا کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت دیگر تنظیموں کی  کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply