0

کے پی اسمبلی میں مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور کرلی۔

کے پی اسمبلی نے مراد سعید کے خلاف قائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد حکومتی رُکن سہیل آفریدی نے پیش کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کو امن کی بحالی کے لیے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی ارکان کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply