0

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہو کر رہے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہونے جا رہا ہے اور ہو کر رہے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،یہ بجٹ بھی منظور ہو گا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہو گا،وزیر خزانہ نے ہماری سفارشات بہت تحمل سے سنیں اور تعاون کیا۔

وفاق میں غیر ضروری وزارتوں کو فی الفور ختم کیا جائے،وفاقی بجٹ کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں،پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی 18فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔

وزیر خزانہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، پارلیمان آپ کیساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply