0

جیل میں گرنے سے میری 5 پسلیاں ٹوٹیں ،اللہ نے میری جان بچائی ، پرویزالہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کا ہے کہ جیل میں گرنے سے میری 5 پسلیاں ٹوٹیں ،اللہ نے میری جان بچائی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں باہر آیا ہوں۔

گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو لیڈ کر سکتے ہیں، گجرات کے عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے، اسمبلی میں لاڈلوں کی جھوٹی تقاریر عوام کے غصے کو کم نہیں کر سکتیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply