0

نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے مذاکرات سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے بجٹ پر رہنماؤں کی رائے لی اور تجویز پیش کی ،اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

نوازشریف کے ملک بھر کے دوروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر صورت اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply