0

پاکستان ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے 3 گھنٹے طویل اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹ پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت بھی لازمی ہوگی۔ پی سی بے کی طرف سے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا۔ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز میں گرومنگ کی جائے گی۔ اس طرح انٹرنیشنل گیپ کو کم کیا جا سکے گا، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply