0

بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور اس قسم کے بے بنیاد بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، غلط بیان بازی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی، وفاقی حکومت کو عزم استحکام کے طریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل از وقت ہے۔ یقینا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply