0

علی امین گنڈا پور کل ایس آئی ایف سی اجلاس میں صوبہ کی نمائندگی کرینگے: بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، وزیراعلیٰ کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بے نتیجہ ہوتا، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔

مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فورم کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، یہاں سرمایہ کو فروغ دینے سے پورے صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply