الیکشن کمیشن نے اپنے افسران و ملازمین کو 3 اعزازیئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملازمین کو3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔
تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے خلاف سروس ٹربیونل یا عدلیہ سے رجوع کرنے والے کو اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے 7فروری سے قبل تعطیلات پر گئے ملازمین اعزازیہ کے حق دار نہیں ہوں گے۔