0

ملک کے بیشتر علاقے رواں ہفتے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقے رواں ہفتے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو، موہنجو داڑو، جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ، روہڑی، خیرپور 49 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن، چھور، مٹھی، رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خان پور، کوٹ ادو، بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے بھی پیشگوئی کر دی۔ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے جبکہ اس سال مون سون میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوں گے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا۔ خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو بھارت کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply