0

کراچی: گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

کراچی: شہر قائد کے تھانہ گلستان جوہر پر 80 سے زائد افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوری کا مال خریدنے پر 3 کباڑیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو تھانے کے لاک اپ میں موجود تھے۔ ملزمان کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے گلستان جوہر تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس نے تھانے پر حملہ آور ہونے والے افراد کو لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا جبکہ 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم دیگر موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملزمان کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply