0

پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا گیا۔

سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عمارت کے اردگرد کا کچھ حصہ گرا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کیا گیا۔ ایک منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کو سیل کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انتخابات سے پہلے انتخابی نشان چھین لیا گیا اور اب دفتر چھینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر مذاکرات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply