سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا اور ایک ڈی مارش ان کے حوالے کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے اور انہیں پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے اور سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
بھارتی ناظم الامور کو واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے اور بھارت کو تمام بھارتی کمرشل پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔









