0

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہے ، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین  ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار ، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور طارق فاطمی شرکت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply