0

کراچی، شادی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، حیدر آباد میں پولیس مقابلہ

کراچی، نیو کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیوذرائع  کے مطابق نیوکراچی میں گھرکی چھت پرکھڑی خاتون باراتیوں کی گولی کا نشانہ بن گئی، جاں بحق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیرمیں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اورزخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک اورواقعہ میں حیدرآباد میں فورٹ پولیس کا رکشہ مارکیٹ کے قریب اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتاراور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply