وزیراعلیٰ سندھ نے اللہ دینو خان بھیو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
اللہ دینو خان بھیو وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے جنگلات و جنگلی حیات تھے،جیکب آباد اسلحہ اسمگلنگ کیس میں مبینہ طور پر اللہ دینو خان بھیو کی گاڑی استعمال ہونے کا الزام تھا۔
واقعے میں اللہ دینو خان بھیو کی سیکورٹی پر تعینات پولیس موبائل بھی مبینہ طور پر استعمال ہوئی تھی،اللہ دینو خان بھیو نے 20 اپریل کو وزیراعلی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔
اللہ دینو خان بھیو کا کہنا ہے غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔