0

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار

موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدزبانی کرنے اور اہلکار کو کچلنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

راولپنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث فرح نامی خاتون کو گرفتار کر لیا،ملزمہ کی گرفتاری کے لیے آر پی او راولپنڈی نے ٹیمیں تشکیل دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمہ کو راولپنڈی کے تھانہ وویمن منتقل کیا جائے گا، ملزمہ کے زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

یاد رہے ملزمہ نے گاڑی کی ٹکر سے موٹر وے پٹرولنگ افسر کو زخمی کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply