0

تاجروں کی وزیراعظم کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر کرنے کی تجویز

کراچی کے تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق معروف تاجر عارف حبیب نے ملاقات میں وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملایا، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی ہاتھ ملایا، اڈیالہ کے باسی سے بھی ہاتھ ملائیں، معاملات بہتر کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بھی ہاتھ ملائیں۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم سے ایف پی سی سی آئی کے نمائندہ تاجر وفد کی ملاقات ہوئی جو تقریبا 45 منٹ جاری رہی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں 6 سینٹ جبکہ بنگلہ دیش میں 8 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی ہے ،اتنی مہنگی بجلی پر ایکسپورٹ کیسے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر ایک سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی وزیراعظم نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں پر تاجر برادری کی ڈیمانڈ جائزہے، اگلی میٹنگ 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد آکر متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply