اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بشری بی بی کے ساتھ ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
مزید بولے کہ رات کے اندھیرے میں ایمبولنس بنی گالا گئی،ہمیں کچھ پتہ نہیں، بشری بی بی کے چیک اپ کے لیے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بشری ٰبی بی کا جس اسپتال میں علاج ہو اس پر ہمیں اعتماد ہو، ان کے خلاف کیسز بوگھس کیسز ہیں ختم ہونے چاہئے، یہ معاملہ عدالت میں ہے۔
اس موقع پر وزیرقانون نذیر تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی سےمتعلق درست رپورٹ آ گئی ہے،پی ٹی آئی نے سرکاری اسپتال پر اعتراض کیا تو نجی اسپتال سے ٹیسٹ کرائے،اگر ان لوگوں کو کوئی مسئلہ ہے تو پھرعدالت سے رجوع کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کی رپورٹس تو یہ اپنی مرضی کی بنائیں گے۔