0

بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرو اکر رپورٹ پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسارکیا  کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرکے توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر بتائیں گے ۔

دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں ، میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے ٹیسٹ کرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply