0

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ کراچی کا دورہ شیڈول، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے کے لیے کراچی روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

کراچی کے دورے کے دوران شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تمام ملاقاتوں میں ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply