0

عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا فیصلہ

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کی ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کی جائیں۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply