0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ایرانی صدر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران  ایران کے صدر نے صدر زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف  ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران  مختلف جہتوں پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں ایران پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، زراعت، تجارت، رابطے، توانائی، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ کانفرنس بھی کی۔

دورے کے دوران  صدر ابراہیم رئیسی نے مزار قائد اور مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply