گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر حامی بھری۔ گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، کوشش اور خواہش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوں، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کر کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کرچکا ہوں، ایرانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ وہ یہاں سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر ایرانی صدرنےسندھ میں بہترین مہمان نوازی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔