0

پنک مون آج نمودار ہو گا

اسلام آباد: رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) 24 اپریل کو نمودار ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ کی صبح دنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔

پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پر نمودار ہو گا۔ اس دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دکھائی دیں گے۔

پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اور اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے۔ جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے پنک مون برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply