0

آئی جی موٹروے پولیس کا اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائی کرنےکاحکم

آئی جی موٹروے پولیس نے  اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائی کرنےکاحکم دیدیا۔

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس اوورلوڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں دے گی،پورٹ حکام سے ملاقات میں ایکسل لوڈ پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زوردیا۔

چیئرمین کراچی پورٹ نے اوورلوڈنگ کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،آئی جی موٹروے پولیس نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی میٹنگ کی ۔

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنے،ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے۔

آئی جی سلمان چودھری کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کو ختم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply