0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نےتمہیں چھوڑنا نہیں،جیلوں میں ڈالوں گا

پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نےتمہیں چھوڑنا نہیں،جیلوں میں ڈالوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں موجودہ بحران کا حل ڈائیلاگ سے ہی نکل سکتا ہے،سیاستدانوں کی آپس میں گفتگو ہونی چاہئے،آپس میں گفتگو نہ ہونے کی باعث بنیادی طور پر مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بضد ہیں کہ وہ کسی سے بات نہیں کریں گے، میں نے ان سے متعلق یہ کہیں نہیں کہا کہ پی ٹی آئی والے ان کی رہائی کیلئے ہم سے بات کریں ، میں نے کہا تھا کہ بات چیت کریں لیکن غیر مشروط ہونی چاہئے۔

غیر مشروط طور پر ہی آپ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھیں اور آپ جس مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں وہ کریں ۔ انتخابات سے لیکر 9مئی تک غیر مشروط ہرمعاملے پر بات ہوسکتی ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نےتمہیں چھوڑنا نہیں،جیلوں میں ڈالوں گا، یہ اس ملک کو کسی حادثے سے دو چار کرنے کے در پے تھا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ امریکا کے ساتھ ملکر انہوں نے حکومت گرائی، اگر باجوہ قسم اٹھا رہے ہیں تو قوم کے سامنے آگے وضاحت کریں۔

انکا کہنا تھا کہ نوازشریف پارٹی کے سربراہ ہیں وہی لیڈ کریں گے ، جاوید لطیف ایک بیانیہ بیان کررہا ہے ، اگر وہ یہ کہہ رہے ہیں نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ روکا گیا، تو وہ یہ نہیں بتا رہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بننے سے کس نے روکا۔ اگر ان کی بات پر یقین کیا جائے تو اس کا نتیجہ بالکل ناقابل قبول ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جاوید لطیف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ مخلص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply