خیبرپختونخوا میں شادی بیاہ اوردیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر،اعلیٰ سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، بھتہ خور گروپس سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔
وفاق سے جڑے مسائل کے حل کیلئے سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ۔
اجلاس میں بتایا گیا خیبرپختونخوا میں 3ہزار571مدارس کی رجسٹریشن، 90 لاکھ سے زائد غیرقانونی سمز بلاک کی گئیں، 3لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی واپسی کے بعد افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی پروفائلنگ جاری ہے۔