0

تحریک انصاف ملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتی ہے، خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے،ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ صورتحال ہے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی جدوجہد کرنے کیلئے تیار نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پرامن احتجاج کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے،ایشوز اور درست معاملات پر سیاست کرنی چاہیے۔

ملک میں صرف 2013 کے الیکشن کاآڈٹ ہوا،اُس وقت سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی منظم دھاندلی نہیں ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افغانستان کے سامنے بک چکے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم افغانستان سےجنگ نہیں کرسکتے۔

نوازشریف سےزیادہ کوئی تجربے کار نہیں،نوازشریف کی قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشز کیے گئے،امید ہے نواز شریف ایک قدم آگے آکر قومی معاملات پر بولیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کہا ہم افغانستان سے دہشتگردوں کو لے کرآئے ہیں،اس وقت سب کے سامنے کلیئر دہشتگردی کاخطرہ ہے،دہشتگردی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے،اس پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply