0

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

پولیس ترجمان نےبتایا کہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply