سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سیاست میں مزید رنگ بکھیرے گی۔
انہوں نے یہ بات مولانہ فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی گھٹن میں مولانا فضل الرحمٰن جیسے دلیل والے سیاستدان سے ملاقات خوشگوار ثابت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن جیسی دسترس کا دعویٰ کم لوگ کر سکتے ہیں۔ ان سے طویل ملاقات وقت کی تنگی کا گلہ لے کر ختم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوموار کو تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گا۔ مولانا سے ملاقات سیاست میں مزید رنگ بکھیرے گی۔









