26ویں آئینی ترمیم پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق کمرہ عدالت نمبر دو میں داخلہ خصوصی پاس سے مشروط کر دیا گیا، متعلقہ فریقین کے وکلا اور بیٹ رپورٹرز کو پاس جاری کئے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق بیٹ رپورٹرز کے علاوہ دیگر صحافی کمرہ عدالت نمبر6 اور7میں عدالتی کارروائی سن سکیں گے۔پاس نہ رکھنے والے وکلاء اور صحافیوں کو کورٹ روم نمبر 6 اور 7 میں آڈیو سہولت مہیا کی جائے گی۔
سپریم کورٹ عمارت میں داخلے کی اجازت تلاشی کے بعد دی جائے گی۔کمرہ عدالت کے اندرموبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عدالت آنے والوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور عدالت کے احاطے میں ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور اسٹاف عدالت آنے والوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔









