الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کوگوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہے،ممبران کیلئےاپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کر انا لازم ہے۔
اراکین شریک حیات ،زیر کفالت بچوں کے گوشوارے بھی جمع کروانے کے پابند ہیں،الیکشن کمیشن یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کریگا۔
الیکشن کمیشن16جنوری کوگوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کرے گا،گوشوارے جمع نہ کرانے تک وہ ایوان کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
غلط معلومات فراہم کرنے کے مرتکب اراکین کیخلاف سیکشن 137 کے تحت کارروائی ہوگی،فارم بی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔









