0

صدر مملکت نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی شریک تھے۔

گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ صدر مملکت نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply