پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہےسویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت انتقام میں اتنی آگے چلی گئی کہ سیاسی مخالفین کو ختم کر رہی ہے،حکومت سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کیلئے عالمی قوانین بھی ختم کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔
یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے،جی ایس پی پلس اسٹیٹس خطرے میں پڑ گیا ہے،190ملین پاؤنڈ کا فیصلہ کیوں مؤخر کیا گیا،ہم سمجھتے ہیں القادرٹرسٹ کیس میں کچھ بھی نہیں۔
سمجھتے ہیں 190ملین پاؤنڈ بریت کا کیس ہے ،آپ نے معیشت کو تباہ کرنے کی بنیاد رکھی ہے،آپ معیشت کو سہارا دینے کے بجائے اس کو تباہ کررہے ہیں۔
معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔