0

سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ تاہم جن علاقوں میں سیکیورٹی خدشات ہیں وہاں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply